تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ترکی طالبان تعلقات کو امریکا خوش دلی سے قبول کرے،جاپانی جریدہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو…فارن ڈیسک… ترکی کاطالبان کے ساتھ بہتر تعلقات کو امریکا خوش دلی سے لے۔ پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر عرب دنیا کے ڈرامائی واقعات چھانے سے حالات ایک خطرناک موڑ کے قریب جا رہے ہیں۔افغانستان میں فیصلہ کن وقت آچکا ہے۔جاپانی جریدے’دی ڈپلومیٹ‘ کے مطابق عرب دنیا کی بے چینی سے افغان جنگ کی ابتر صورت حال سے غافل نہیں ہونا چاہئے ۔ امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو طالبان کے خلاف جنگ جاری رکھنا چاہئے یا فوری طور پر ایک سیاسی حل تلاش کرنا چاہئے؟ وہ اب بھی میدان جنگ سے اچھی خبر کی توقع لیے بیٹھے ہیں، مغربی رہنماوٴں کے ساتھ ساتھ صدر براک اوباما اس وقت ایک واضح فیصلہ کے لئے فوری ضرورت سے گریزاں نظر آتے ہیں ۔ واشنگٹن کی حکمت عملی عسکریت پسندوں پر فوجی دباوٴ رکھنا چاہتی ہے۔ شمالی وزیرستان، سرحد کے پار طالبان کی محفوظپناہ گاہوں پر فضائی حملوں سے طالبان کی قیادت کو ہلاک کرنے کی کوشش میں ہے ۔ افغانستان میں اس وقت نیٹو کی زیر قیادت 143,000 فوجی ہیں جن میں98ہزار امریکی ہیں۔اس سال پولینڈ 26سو فوجیوں کو واپس نکال لے گا، جبکہ جرمنی بھی47سو فوجی نکالنا شروع کردے گا ۔ برطانیہ نے 2015 تک اپنے9ہزار فوجی واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔تاہم گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں خارجہ امور کی منتخب کمیٹی نے افغان جنگ کے معاملات پر برطانوی حکومت پر تنقید کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.