29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بالائی علاقوں میں اب بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ،خوراک و ایندھن کی قلت
جنگ نیوز -
بالائی علاقوں میں موسم صاف ہے ۔تاہم اب بھی کئی رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے خوارک اور ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔لواری ٹنل کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیاگیا ہے ۔ مانسہرہ ،بٹ گرا م اور کوہستان میں کئی روزبعد موسم صاف ہے ۔ گزشتہ روز کی بارش کے بعد لینڈ سلائڈنگ کے باعث پٹن کے مقام پرشاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندہوگئی ہے ،شاہراہ کاغان برف باری کی وجہ سے مسلسل37روز سے بند ہے۔گلگت بلتستان کے اسکردو ،گلگت،ہنزہ نگر اور غذرسمیت مختلف علاقوں میں موسم صاف ہوگیا ہے ۔استور میں ایک ہفتے بعد دھوپ نکلی ہے ۔تاہم اب بھی تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں ،جس کی وجہ سے خوراک اور ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ادھر استور سے راولپنڈی اور استور سے گلگت لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے آمد ورفت معطل ہے۔گلگت میں ایک ہفتے سے خراب موسم کی وجہ سے تمام فلائٹس ملتوی تھیں جو اب موسم صاف ہونے کے بعد بحال ہوگئی ہیں۔چترال میں موسم صاف ہے تاہم سردہوائیں چل رہی ہیں جس کہ وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اورلواری ٹنل کو چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیاگیا ہے ۔