تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شوگر ملوں کو سرکاری تحویل میں لینے کی درخواستوں پر کارروائی ملتوی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اور شوگر ملوں کوسرکاری تحویل میں لینے کیلئے دائر درخواستوں پر کارروائی چارہفتوں تک ملتوی کردی۔عدالت کے روبرو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ڈائریکٹرغلام عباس پیش ہوئے اورانہوں نے عدالت کوبتایاکہ کارپوریشن کے پاس پانچ لاکھ ٹن چینی کااسٹاک موجود ہے، تاہم ٹی سی پی اس سٹاک کومارکیٹ میں بھیجنے یا اس کے استعمال کے بارے میں حکومتی ہدایت کی پابند ہے ۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر چینی کی پیداوار ،اس کی خریدوفروخت اوراس کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سے متعلق تفصیلی جواب پیش کیاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.