29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد دھماکے کا ملزم دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، آئی جی پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…آئی جی پولیس پنجاب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فیصل آباد دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ چلالیاگیاہے تاہم اس نیٹ ورک کا تحریک طالبان پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف حساس ادارے کے دفاترتھے۔پولیس ٹریننگ اسکول چوہنگ لاہور میں سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب پولیس جاوید اقبال نے کہا کہ فیصل آباد دھماکے میں ملوث ایک ملزم موقع سے حراست میں لے لیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر اس نیٹ ورک کے مزیددو ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے جن سے سارے نیٹ ورک کا پتہ چل گیا ۔آئی جی پنجاب جاوید اقبال کے مطابق ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ فیصل آباد دھماکے میں ملوث افراد کا تعلق کس تنظیم سے ہے۔