29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیلاب میں بندتوڑنے کے تحقیقاتی کمیشن کو مزید 6ہفتوں کی مہلت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سیلاب میں بندتوڑے جانے کے واقعات کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کو کام مکمل کرنے میں مزید6ہفتوں کی مہلت دیدی ہے۔ گزشتہ سال آنیوالی ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب میں سندھ اور بلوچستان میں حفاظتی بند توڑنے کیخلاف سپریم کورٹ نے سابق سینئر بیوروکریٹس پر مشتمل چار رکنی کمیشن قائم کیا تھا ۔ کمیشن کے کام کرنیکی مہلت آج ختم ہورہی تھی اور کمیشن نے کام مکمل کرنے کیلئے چھ ہفتوں کی مہلت مانگی تھی ۔ عدالت نے اس مقدمہ کی درخواست گزار ماروی میمن سے رائے لے کر کمیشن کو یہ مہلت دے دی ہے ، اپنی رائے میں ماروی میمن نے کمیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔