29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: ہالینڈ کی ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ
جنگ نیوز -
نئی دہلی … ورلڈ کپ کا 25ویں میچ میں آج بھارت ایک کمزور حریف ہالینڈ سے مدمقابل ہے۔ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ پر ہونے والے میچ ڈچ کپتان پیٹربورین نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹربورن نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کے خلاف دسپلن سے بولنگ کرنا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹنگ لائن کی جانب سے کچھ مایوسی کا سامنا ہے، لیکن آج کے میچ میں ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کو سدھاریں۔ ہم پرجوش ہیں اور کوشش کرینگے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ بھارتی قائد کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہالینڈ کی ابتدائی وکٹیں جلد گراکر انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ کیلئے نہرا کو مناف پٹیل کی جگہ پر لایا گیا ہے، جبکہ اشون کے مقابلے میں پیوش چاولہ کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔