29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آج دوسرے روز بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان
جنگ نیوز -
سنگاپور…اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے پر غور کیے جانے کے بیان پرآج دوسرے روز بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔ کویتی وزیر برائے تیل جو کہ اوپیک ممبر بھی ہیں نے لیبیا کی صورتحال کے پیش نظر تیل کی برآمد میں اضافے اور فوری ملاقات پر زور دیا ہے۔ امریکی پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے مطابق تیل کی سپلائی میں نومبر سے اضافہ ہو رہا ہے ۔خام تیل اپریل کے سودوں میں66 سینٹس کمی دیکھی گئی، جس کے بعد یہ104 ڈالر42 سینٹس پر ٹریڈ ہو رہے ہیں گزشتہ روز اس میں42 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ اپریل کے سودوں میں57 سینٹس کی کمی دیکھی گئی اور یہ112 ڈالر49 فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے۔