تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چینی شخص نے مونا لیزا کی مہنگی ترین پینٹنگ تخلیق کرلی

جنگ نیوز -
بیجنگ…سی ایم ڈی…فنِ مصوری کے بادشاہ لیونارڈو ڈا ونچی کی بنائی گئی شہرہِ آفاق پینٹنگ مونا لیزا کو دنیا بھر میں بیحد اہم مقام حاصل ہے اسی لیے جہاں ہر چھوٹا بڑا مصور اس کو اپنے فن میں نمایاں رکھنے کی کوشش کرتا ہے وہیں دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اسے خراجِ عقیدت پیش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔حال ہی میں چین سے تعلق رکھنے والے ایک زیور ات کے مجموعے کے مالک نے بھی مونا لیزا کی اسی شہرہِ آفاق پینٹنگ کو اپنے انداز مین خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔زیوارت کا ایک بڑا مجموعہ رکھنے والے اس چینی شخص نے 1لاکھ قیراط کے جواہرات کی مدد سے مونا لیزا کی مہنگی ترین پینٹنگ تخلیق کی ہے۔انتہائی محنت سے30سال کے عرصے میں جمع کیے گئے جواہرات کی مدد سے تیار کی گئی مونا لیزا کی یہ پینٹنگ آجکل چین کے شہرShenyangکے ایک شاپنگ مال میں نمائش پر موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.