29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سری لنکن اوپننگ بلے باز تلکارتنے دلشان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا
جنگ نیوز -
کولمبو…کرکٹ ورلڈ کپ میں ممنوعہ ادویہ کے استعمال کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے اور یہ الزام لگا ہے سری لنکن بیٹسمین تلکارتنے دلشان پر۔سری لنکن میڈیا کے مطابق اوپننگ بیٹسمین تلکارتنے دلشان کا لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اُن کیخلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔اس بارے میں جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔ تلکا رتنے دلشان اس ورلڈ کپ میں اب تک چار میچوں میں ایک نصف سنچری کی مدد سے139رنز اسکور کرچکے ہیں۔دلشان آسٹریلوی اسپنر شین وارن کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جن کا ورلڈ کپ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ واضح رہے کہ 2003 میں جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وارن کو بوریا بسترا گول کرکے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔