29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چیمپئنز لیگ فٹبال: بارسلونا، آرسنل کوروندکر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
جنگ نیوز -
بارسلونا…چیمپئنز لیگ فٹ بال میں بارسلونا نے آرسنل کو شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، شاختر ڈونیسک کی ٹیم بھی پہلی مرتبہ لاسٹ ایٹ راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میں بارسلونا کے لیے لائنل میسی کے دو شاندار گول قیمتی ثابت ہوئے،پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں میسی نے پہلا گول اسکور کیا،،،53 ویں منٹ میںSergio Busquetsکے اون گول کی وجہ سے آرسنل نے اسکور برابر کردیا،یاوی نے69ویں منٹ میں خوبصورت گول کرتے ہوئے بارسلونا کی برتری کو دو، ایک کر دیا۔ اختتام سے دس منٹ قبل فیبریگاس کی غلطی آرسنل کو مہنگی پڑی اور پنالٹی پر لائنل میسی نے ایک اور گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ یوں بارسلونا نے سیکنڈ لیگ میں تین، ایک اور مجموعی طور پر چار، تین کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی، وین پرسی کو ریڈ کارڈ دکھانے کی وجہ سے آرسنل نے دوسرے ہاف کا بیشتر حصہ10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔دوسرے میچ میں شاختر ڈونیسک نے روما کو شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔