تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کامران اکمل کیخلافسماجی ویب سائٹس دل جلوں کے سخت پیغامات

جنگ نیوز -
کراچی …کامران اکمل کی وکٹ کیپنگ پر شایقین کرکٹ نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، سماجی ویب سائٹس اور ایس ایم ایس کے ذریعے گزشتہ شب سے کامران اکمل ہی کا چرچہ ہورہا ہے۔سماجی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے شائقین کرکٹ نے کامران اکمل پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے، کسی نے وکٹ کیپر کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے تو کسی نے بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں ہمیشہ کیلئے ٹیم سے باہر نکال دیا جائے۔ایک دل جلے نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ شاید کامران اکمل نے سری لنکا میں سیاسی پناہ لے لی ہے، ایک اور فین نے کہا کہ کپتان کو کامران اکمل کو بتا دینا چاہئے کہ انہوں نے دو کیچ نہیں، بلکہ ورلڈ کپ گرا دیا ہے،ایک لطیفہ جو ایس ایم ایس کے ذریعے ملک بھر میں پھیل رہا ہے کہ کامران اکمل اور مائیکل جیکسن میں یہ بات مشترک ہے کہ دونوں ہی بغیر کسی وجہ کے دستانے پہنتے ہیں، ایک اور شوقین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیک کرلینا چاہئے کہ 19 مارچ کو کسی آسٹریلین کھلاڑی کی سالگرہ تو نہیں۔ سب سے زیادہ لوگوں نے کامران اکمل کے گھر کا پتہ ایک دوسرے کو بھیجا اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، فیس بک پر بھی کامران اکمل سے متعلق کئی پیجز بنائے گئے ہیں اور بیشتر کا مطالبہ یہی ہے کہ کامران کی ہمیشہ کے لیے چھٹی کر دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.