29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس میں شرکا آج حیدرآباد سے مورو کیلئے روانہ
جنگ نیوز -
حیدرآباد…ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس میں شرکا آج حیدرآباد سے مورو کیلئے روانہ ہوگئے، دوسرے مرحلے میں58 سائیکل سوار163کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔دوسرے مرحلے کا آغاز حیدرآباد سے ہوا، سائیکل سوار163کلومیٹر کا سفر طے کر کہ مورو پہنچیں گے جہاں سے وہ کل سکھر کیلئے روانہ ہوں گے۔ واپڈا کے صابرعلی نے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی، ریس میں آرمی، ریلوے، سوئی گیس ، فاٹا اورافغانستان کے سائیکلسٹ شرکت کررہے ہیں، 1620کلو میٹر طویل ریس کا اختتام20 مارچ کو ایبٹ آباد میں ہوگا۔