تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گھر کے بیچوں بیچ سلائیڈ، اب بچوں کوپارک لیجانے کی ضرورت نہیں

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…عام طور پر والدین اپنے بچوں کو گھمانے کے لیے اکثر پارک کا رُخ کرتے ہیں جہاں کہیں وہ جھولے جھولتے نظرآتے ہیں تو کہیں سلائیڈ کے مزے لوٹتے ہیں تاہم اب والدین کا اس روز کی ڈیوٹی سے بھی چھٹکارا ممکن ہوگیا ہے۔ا مریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشی نے اپنے سنگل روم کے دو نئے اپارٹمنٹس کو ساتھ ملانے کے لیے منفردد راستہ اختیار کرتے ہوئے اوپر نیچے دونوں اپارٹمنٹس کے بیچوں بیچ ایک فولادی سلائیڈ نصب کروالی ہے۔اس منفرد خیال کو عملی جامہ پہنانے سے ناصرف اپارٹمنٹس ایک مکمل گھر کی شکل اختیار کرگئے ہیں بلکہ ان دونوں کے درمیان موجود اسٹیل کی یہ سلائیڈ تفریح کا ذریعہ بھی بن گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.