29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:متنی میں سرکاری اسکول میں دھماکا، عمارت کو جزوی نقصان
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں سرکاری اسکول میں دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکا منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول جانی خیل کی بیرونی دیوار کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹا۔ دھماکے سے اسکول کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچاجبکہ کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹ گئے، تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔