29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کسی طالب علم کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے، لاہورہائی کورٹ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے قراردیاہے کہ کسی طالب علم کے تعلیمی سال کوضائع نہیں ہونے دیاجائیگا ،تعلیم کاحصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اورعدلیہ بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔جسٹس عظمت سعید نے یہ ریمارکس میٹرک کے امتحانات کے نئے طریقہ کار کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران دئیے۔عدالت نے تعلیمی بورڈلاہورکے چیئرمین کوحکم دیاکہ وہ آئندہ سماعت پر بیان حلفی جمع کرائیں کہ کتنے بچے بروقت رول نمبر سلپس نہ ملنے کی وجہ سے امتحان میں نہیں بیٹھ سکے۔پنجاب کے تمام تعلمی بورڈز کے چیئرمین ممتازحسین اورلاہور بورڈ کے چیئرمین اکرم کشمیری عدالت میں پیش ہوئے ۔انہوں نے عدالت کو میٹرک کے امتحانات کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات سے آگاہ کیااوریقین دلایاکہ کسی طالبعلم کاتعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دیاجائیگا۔