تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور :وکلاکا یوم افتخار،بارکونسل کے دفاترپر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے

جنگ نیوز -
لاہور…نومارچ2007 کو صدر پرویز مشرف کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان کوعہدے سے ہٹانے کے دن کی مناسبت سے لاہور میں وکلا نے یوم افتخارمنایا۔بارایسوسی ایشنوں اوربارکونسل کے دفاترمیں سیاہ جھنڈے لہرائے گئے اور وکلا نے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں۔لاہور ہائی کورٹ بارکے صدر اصغرعلی گل کی زیر صدارت جنرل ہاؤس اجلاس میں چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی بے مثال جرأت پرانہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاگیاکہ18ویں اور19 ویں آئینی ترمیم کاجلد فیصلہ کیاجائے تاکہ عوام کوانصاف کے حصول میں درپیش مشکلات ختم ہوسکیں ۔اجلاس میں کہاگیاکہ کرپشن کے خلاف مقدمات میں بڑی مچھلیوں پر ضرورہاتھ ڈالاجائے اورسپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.