تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور سمیت صوبہ میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔ مہم کے دوسرے روز دو لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔ای پی آئی پشاور کے کورآڈی نیٹر ڈاکٹرعبدوگل کے مطابق پشاور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران سات لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے تیسرے روز بھی جاری ہے اور ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہے۔ ڈاکٹرعبدوگل کا کہنا تھا کہ پو لیو مہم کے دوسرے روز دو لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.