تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امن و امان کیلئے لاہور بھی جانا پڑا تو جاکر بات کروں گا،رحمن ملک

جنگ نیوز -
لندن...وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امن و امان کے لئے لاہور بھی جانا پڑا تو جاکر بات کروں گا، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور صدر زرداری کے درمیان قائم ہونے والا رشتہ آسانی سے ختم نہیں ہو سکتا ۔لندن آمد کے فوری بعد میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک کاکہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے کے بعد کبھی کسی سے استعفیٰ نہیں مانگا ،امن و امان کے مسئلے پر لاہور جا کر بات کرنا پڑی تو ضرور جاؤنگا ،مٹھی بھر کرائے کے قاتلوں کو ختم کر کے دم لیں گے ، رحمان ملک کا کہنا تھاکہ الطاف حسین میرے بھائی اور دوست ہیں ، ان سے ملنے کی کوشش کرونگا ،ہم اسوقت حالت جنگ میں ہیں ا ور دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ، رحمان ملک نے بتایا کہ ذوالفقار مرزا اپنے بیان کی تردید کر چکے ہیں ، پی پی اور ایم کیو ایم کا مسئلہ حل ہو جائے گا ،صدر اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے ، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قومی سیاسی جماعت کے طورپرابھرنے سے کچھ لوگوں کوتکلیف ہے، انہوں نے شہباز بھٹی کو ہمیشہ سیکیورٹی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ،اس وقت حکمران طبقے سمیت کئی اہم شخصیات ہٹ لسٹ پر ہیں ، شہباز بھٹی کے قاتلوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت واردات کی ، انہوں نے کہاکہ ہمارے دوست جب ملک سے باہر تھے تو میثاق جمہوریت کیلیے بھاگتے تھے ،جب وطن واپس آ گئے تو میثاق جمہوریت کو بھلا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عدلیہ اپنی جگہ بھرپور کام کر رہی ہے ، جنرل مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے وہ اس پر بات نہیں کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.