تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چینی پر 50 فیصدجی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کر نے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...چیئرمین ایف بی آرسلمان صدیق کا کہنا ہے کہ چینی پر پچاس فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ پورا17 فیصد وصول کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹیکس کمشنرز کو وارننگ دی ہے کہ1604 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کاہدف ہر حال میں حاصل کریں ، ورنہ عہدے چھوڑ دیں۔اسلام آباد میں کمشنرز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے بتایا کہ چینی پر جنرل سیلز ٹیکس میں50فیصد چھوٹ کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس سے چینی کی فی کلو قیمت ساڑھے پانچ روپے تک بڑھ جائے گی۔ اس سے پہلے کمشنرز کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایف بی آر کے چیرمین سلمان صدیق کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس کمشنرز اور چیف کمشنر کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے کا ٹارگٹ دیں، اور ہر مہینے رپورٹ لیں۔ اگر حکام چیلنج پورا نہیں کر سکتے تو عہدے چھوڑ دیں ۔وزیر خزانہ نے کہا یہ تاریخی ناکامی ہے کہ ہم اپنے مقامی وسائل بھی پورے نہیں کر پا رہے، اس وقت نئے عزم کی ضرورت ہے اور ہم نے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک میں جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب20 فیصد تک پہنچ چکا ہے، ہم کیوں نہیں کر سکتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.