29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مذہبی انتہاپسندی اورعدم برداشت پاکستان کوتباہ کررہا ہے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن...ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مذہبی انتہاپسندی ،جنونیت اورعدم برداشت پاکستان کوتباہ کررہا ہے۔ملک بچانے کیلئے مذہبی رواداری ،برداشت اورجیواورجینے دوکااصول اپناناہوگا۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر این جی اوز کے وفد سے ٹیلی فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں تمام غیرمسلموں کوتحفظ کا احساس دلاناہوگا اوراس کیلئے ہرطبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکوآگے آنا ہوگا۔ شہبازبھٹی کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اور مذہب کے نام پر بے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کوسخت سے سخت سزادی جائے۔ الطا ف حسین نے کہاکہ اسلام تمام غیر مسلموں کی جان ومال اور عبادتگاہوں کوتحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیتاہے، بدقسمتی سے پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی اورجنونیت کوپروان چڑھایاگیاجس نے آج ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے۔