29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دہشتگردوں کاافغانستان میں داخلہ روکا جائے گا، جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
جنگ نیوز -
واشنگٹن...افغانستان میں امریکی و اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ کئی طالبان رہ نماؤں اور جنگجوؤں نے پاکستان میں پناہ لے رکھی ہے ، انھیں واپس افغانستان آنے سے روکنے کیلئے اتحادی افواج چند ماہ میں نئی حکمت عملی اپنائے گی ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز سے خصوصی انٹرویو کے دوران امریکی کمانڈر اعلیٰ ، جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ افغانستان بھر میں کئی مقامات سے طالبان کا قبضہ ختم کرادیا گیا ہے ۔ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران افغانستان میں طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں سمیت ان کے موبائل ہسپتال ، بم بنانے کی فیکٹریاں حتیٰ کہ قید خانے تک تباہ کردیئے گئے ہیں ۔ جنرل پیٹریاس نے یہ بھی کہا کہ طالبان اپنا کھویا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور آنیوالے دنوں میں طالبان کی جانب سے بڑے حملوں کا خطرہ ہے ۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ کئی طالبان رہ نما اور جنگجو پاکستان میں موجود پناہ گاہوں میں ہیں تاہم انھیں واپس افغانستان آنے سے روکنے کیلئے ہلمند ، قندھار اور ننگرہار صوبوں سے ملحقہ پاک افغان سرحدوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ اس مقصد کیلئے امریکی و اتحادی فوج آنیوالے چند ماہ میںDefence And Depthحکمت عملی اپنائے گی۔