29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی ایم ایف سے مذاکرات،بجلی کی قیمت میں دو فیصداضافے پر اتفاق
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاکستان نے آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات میں بجلی کی قیمت دو فیصد بڑھانے اور یکم اپریل سے15 فیصد فلڈ سرچارج عائد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور میں اتفاق کیا گیا ہے کہ حکومت ملک میں بجلی کی قیمت میں دو فیصد اضافہ کرے گی۔ وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت یکم اپریل سے15 فیصد فلڈ سرچارج عائد کرنے پر بھی رضامند ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ایکسائز ڈیوٹی ایک فیصد سے بڑھا کر اڑھائی فیصد کرنے اور آئندہ بجٹ میں ریفارمڈ جی ایس ٹی منظور کرانے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے۔