29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کوطلب کرلیا
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کو11 مارچ کوطلب کرلیا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد نے اسلام آباد میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ خانانی کالیا کیس میں بڑے پیسے چلے ہیں۔سپریم کورٹ نے اس بیان کاازخود نوٹس لیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کواس معاملے کی انکوائری کروانے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس سجاد علی شاہ کو انکوائری افسرمقررکیا ہے جنہوں نے وسیم احمد کواس انکوائری میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے11مارچ کو طلب کیا ہے۔