تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ ڈیوس ایشو کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات صفر ہوچکے، شاہ محمود

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس ایشو کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات واپس صفر پہ آچکے ہیں، ملک کو درپیش سنگین مسائل گڈگورننس اور دیانت دار، باشعور قیادت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔شاہ محمودقریشی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس ایشو سے متاثر ہونے والے پاک، امریکا تعلقات باہمی اعتماد کا فقدان دور کرکے ہی بحال کیے جا سکتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال خراب ترہوگئی ہے، عوام خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں جبکہ سیاسی صورت حال اختلافات کی طرف جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پاسپورٹ ، عالمی سطح پر اعتماد کھوچکا ہے ، ملک میں کرپشن بڑھ رہی ہے اور شہباز بھٹی کے قتل سے ملک کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ توانائی کے بحران،فوڈ سیکیورٹی اور آبادی کے ایشوز کو مواقع کی فراہمی میں بدلاجاسکتا ہے۔،شاہ محمود قریشی نے اپنی وزارت جانے سے متعلق کہا کہ صدر اور وزیراعظم ان کی کارکردگی سے بہت مطمئن تھے لیکن اچانک کیا ہوا، یہ ابھی تک ایک سوال ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.