29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر نے متحدہ کے تحفظات سن لئے، اہم فیصلے متوقع ہیں، فاروق ستار
جنگ نیوز -
اسلام آباد...متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماڈاکٹرفاروق ستارکاکہناہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ایم کیوایم کے تحفظات کوتفصیل سے سنا انہوں نے بتایا کہ اتوار کو دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔اسلام آبادمیں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کراچی واپسی پرائر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ صدر مملکت نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ذوالفقار مرزا کی برطرفی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ صدرزرداری کوتحفظات سے آگاہ کردیاہے،عملی اقدامات کا فیصلہ اتوارکوہونے والی ملاقات کے بعدکیا جائے گا۔اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہ نما بابر غوری نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک صدرمملکت کاپیغام لیکرآج لندن روانہ ہونگے اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کریں گے۔