29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقات
جنگ نیوز -
راولپنڈی...سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل عبدالرحمان بن عبداللہ المرشد نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی لینڈفورسز کے کمانڈرلیفٹنٹ جنرل عبدالرحمان بن عبداللہ المرشد پاکستان کے دورہ پر ہیں جو دونوں ممالک کی عوام اور افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ترجمان کے مطابق سعودی کمانڈر اور آرمی چیف جنرل کیانی کے درمیان مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جس کے دوران انہیں پیشہ ورانہ امور پر ایک بریفنگ بھی دی گئی،اس سے قبل جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچنے پر سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے بھی ملاقات کی ۔جس میں خطے کی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔