تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مڈ ٹرم الیکشن نہیں چاہتے،چوہدری شجاعت حسین

جنگ نیوز -
اسلام آباد...مسلم لیگ ق کے رہ نما سینٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ مڈٹرم الیکشن ہوں اور دونوں بڑی جماعتوں میں سے کوئی ایک شہید ہوجائے،چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ بیسویں آئینی ترمیم لائیں گے جس میں تعلیمی نصاب صوبوں کے بجائے وفاق کے پاس رکھنے کی تجویز دی جائے گی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ججز تقرر کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران شجاعت حسین نے کہا کہ وہ مڈٹرم الیکشن نہیں چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس نہیں بن رہا، چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو نکال کر بڑی غلطی کی ہے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہ نماؤں کی دعوت میں مولانا فضل الرحمان نے کھانا کھلایا ہے حلوہ نہیں۔اس سے قبل اسلام آباد میں عالمی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ نصاب تعلیم وفاق میں رکھنے کے لیے بیسویں آئینی ترمیم لائیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.