29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آٹے کی ہول سیل قیمت میں اضافہ،بوری1610روپے ہوگئی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں ہول سیل سطح پر50 کلو گرام آٹے کی بوری کی قیمت 40 روپے مزید اضافے کے ساتھ1610 روپے کی سطح پر آگئی ۔کراچی ریٹیلرز گرورسرز الائینس کے مشیر فاروق میمن نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں اب تک دو بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے چیئرمین میاں محمود حسن کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹوں میں گندم کی عدم دستیابی کے باعث اس کی قیمت رواں ماہ2650 سے2850 روپے فی سو کلو کی سطح پر آگئی ہے اورطلب و رسد کے فرق کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی محکمہ خوارک نیفلور ملرز کو اندرون سندھ کے سرکاری گوداموں سے گند م کراچی لانے کی اجازت دے دی ہے اور نئی فصل آنے کے بعد صورتحال میں بہتری کی توقع ہے ۔