تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ولی خان بابرقتل، گواہوں کوقتل کرنے کیخلاف توجہ دلاونوٹس سینیٹ میں جمع

جنگ نیوز -
اسلام آباد...جماعت اسلامی نے جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کی شہادت کے واقعہ کے گواہوں کوقتل کئے جانے کے خلاف توجہ مبذول کرانے کا نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا ہے۔ پروفیسر خورشید کی جانب سے جمع کرائے جانے والے توجہ دلاو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یقین دہانیوں کے باوجود حکومت گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی،انہوں نے ولی خان بابرکے قتل کے محرکات اور مجرموں کی گرفتاری کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی ایوان کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.