تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صرف30 لاکھ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ میں رجسٹرڈہیں،ظفرگوندل

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ملک میں5 کروڑ 90 لاکھ محنت کش موجودہیں تاہم صرف 30 لاکھ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ میں رجسٹرڈ ہیں۔ای او بی آئی کے چیئرمین ظفر گوندل نے اسلام آباد میں سیمینار کے دوران اعتراف کیا کہ ان کا ادارہ مزدوروں کی رجسٹریشن میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مزدوروں کو ای او بی آئی کے فائدے پہنچانے کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں گی، سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک کے ساتھ پنشنزکو پنشن دینے کے لیے ان کی نامزد کردہ بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت جلد شروع کردی جائے گی، پنشن کی رقم کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ سے بھی وصول کی جاسکے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.