تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جنازہ گاہوں پر حملے کرنیوالے مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں،امیر حیدر ہوتی

جنگ نیوز -
پشاور...…خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ مساجد اورجنازہ گاہوں پر حملے کرنے والے بزدل ہیں اور مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں ۔وزیراعلیٰ امیر حیدرہوتی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ادیزئی خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کو اور کوئی جگہ نہیں مل رہی۔ اس لئے مساجد اور جنازہ گاہوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے شدت پسندوں کے خلاف قائم امن لشکر کے کردار کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.