29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی سی بی کا 19کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کانٹریکٹ،یوسف، شعیب اورکنیریامحروم
جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ نے انیس کھلاڑیوں کو چھ ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سابق کپتان محمد یوسف ، شعیب ملک اوردانش کنیریا اس فہرست میں شامل نہیں ۔سینٹر ل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے انیس کھلاڑیوں میں ورلڈ کپ اسکواڈ کے15 کھلاڑیوں کے علاوہ توفیق عمر، عدنان اکمل، اظہر علی اور تنویر احمد شامل ہیں ۔ گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی فیصل اقبال ، عمران فرحت ، فوادعالم ، اور یاسرعرفات اس فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔ جبکہ محمد اصف ، سلمان بٹ اورمحمد عامر آئی سی سی کی پابندی کا شکار ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں ۔ مصباح الحق کو بی سے اے کیٹگری میں پروموٹ جبکہ یونس خان اور شعیب اختر کو ایک برس کے وقفے کے بعد اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدلرزاق، کامران اکمل ، عمر گل اور شاہد آفریدی شامل ہیں ۔ بی کیٹگری میں عمر اکمل اور سعید اجمل کے ساتھ عبدالرحمان وہاب ریاض اور محمد حفیظ شامل ہیں جنہیں سی سے بی میں پروموٹ کیا گیا ہے ۔ سی کیٹگری میں توفیق عمر، اسد شفیق ، احمد شہزاد، اظہر علی عدنا ن اکمل تنویر احمد اور جنید خان شامل ہیں ۔