تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسٹیٹ بینک کی مائیکرو فنانس بینکوں کو بے ضابطگیوں پر تنبیہ

جنگ نیوز -
کراچی...اسٹیٹ بینک نے مائیکروفنانس بینکوں کی جانب سے چیف ایگزیکٹوز اوربورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری میں بے ضابطگیوں پر تنبیہ جاری کردی۔ اسٹیٹ بینک کے جاری سرکلر میں مائیکروفنانس بینکوں کی انتطامیہ کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ اپنے چیف ایگزیکٹوز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کے لئے اسٹیٹ بینک کے وضع کردہ اہلیت کے معیار کو مدنظر رکھیں اور ملازمت میں توسیع یا نئی تقرری کے بارے میں مرکزی بینک کو آگاہ کریں۔ بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے یہ یاددہانی بعض بینکوں کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں میں بے ضابطگیوں اور مرکزی بینک کو آگاہ نہ کئے جانے کی وجہ سے کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.