29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کے ایس ای میں تیزی، انڈیکس میں188پوائنٹس کااضافہ،12128پربند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی اور انڈیکس12 ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمت کی اطلاعات پر سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے اور کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ یہ مثبت رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس188 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار128 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم دس کروڑ شئیرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شئیرز میں ہواجس کی قیمت95 پیسے اضافے کے ساتھ43 روپے72 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس249 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار890 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں بارہ ہزار300 پوائنٹس کی سطح پر مزاحمت دیکھی جاسکتی ہے۔