29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور :علاقہ ادیزئی میں خود کش حملہ،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد36ہوگئی
جنگ نیوز -
پشاور...پشاور کے علاقہ متنی ادیزئی میں نماز جنازہ کے دوران خودکش دھماکے میں 36 افراد جاں بحق اور50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔پشاور کے نواحی علاقہ ادیزئی میں امن لشکر کے رکن کی بہو کی نمازجنازہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے اسے اڑا دیا۔ دھماکے میں پچیس افراد موقع پر جاں بحق جبکہ11 افراد نے اسپتال میں دم توڑا،دھماکے میں50 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نماز جنازہ کے لئے صف بندی ہوچکی تھی کہ ایک کم عمرنوجوان دوڑتا ہوا آیا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ گورنرخیبر پختون خوا مسعود کوثر،وزیر اعلٰی امیر حیدر ہوتی ،صوبائی وزرا میاں افتخاراور بشیر بلور نے دھماکے کی مذمت کی اور دہشت گردوں کو ہرصورت ناکام بنانے کا عزم کیا۔