تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پرویز مشرف کے وارنٹ موصول ہوگئے

جنگ نیوز -
لندن..…پاکستانی ہائی کمیشن کو پرویز مشرف کے وارنٹ موصول ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ وارنٹ بینظیر قتل کیس میں جاری کیا گیاہے۔گرفتاری کے وارنٹ دوروز پہلے ہائی کمیشن کو موصول ہوئے اورہائی کمیشن حکام نے وارنٹ برطانوی حکام کو بھیج دیئے۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف گزشتہ چند ہفتوں سے دبئی میں ہیں، فی الحال یہ نہیں پتا کہ یہ وارنٹ دبئی بھیجے جائیں گے یا نہیں، جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق یہ وارنٹ دبئی نہ بھیجنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.