تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دپیکا بھارت،پروٹیز میچ کے دوران آئٹم سونگ پیش نہیں کریں گی

جنگ نیوز -
ممبئی...گذشتہ کئی روز سے میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دپیکا پڈکون ہدایتکار روہن سپی کی فلم"دم مارو دم"کا اسپیشل آئٹم نمبر دم مارو دم بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران وقفے میں پیش کریں گی تاہم دپیکا نے اس سے معذرت کرلی ہے۔دپیکا پڈکون ممکنہ طور پر ہفتے کو ناگپور میں ہونے والے بھارت و جنوبی افریقہ کے اہم میچ میں خاص پرفارمنس دینے والی تھیں جوودربھا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹڈیم میں ہونے والا ہے جہاں تقریباً45ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔دپیکا پڈکون نے میچ منتظمین سے ا سٹیڈیم میں پرفارمنس دینے سے معذرت کا اظہار کردیا ہے کیونکہ وہ آجکل پرکاش جھا کی فلم Aarakshanکی شوٹنگ میں مصروف ہیں لہٰذا ڈانس کی پریکٹس کے لیے وقت نکالنا ان کے لیے مشکل ہے اور بناء ریہرسل کے وہ 45ہزار کے کراؤڈ کے سامنے پرفارمنس دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.