29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حیدرآباد:رہزنی میں مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندارجاں بحق
جنگ نیوز -
حیدرآباد:رہزنی میں مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندارجاں بحق
حیدرآباد… حیدرآباد میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد شہر کے علاقے لطیف آباد میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بتیس سالہ محمد شاہد دکان بند کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا ،برکت بھائی ٹاؤن میں دو مسلح افراد نے اسے سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے خلاف شہریوں نے آٹوبھان روڈ پر احتجاج کیا اورٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردی۔