تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فوربس کی امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری،کارلوس سلم سرفہرست

جنگ نیوز -
فوربس کی امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری،کارلوس سلم سرفہرست

واشنگٹن…معروف جریدے فوربس نے دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کردی ہے، میکسیکو کے کارلوس سلم ارب پتیوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر رہے۔امریکی جریدے فوربس کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق میکسیکو کے کارلوس سلم کو 74 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیاکے سب سے دولت مند فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اس سال بھی دوسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 56 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔2008 میں دنیا کی امیر ترین شخصیت وارن بفے اس سال 50 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست کے ابتدائی دس افراد میں دو بھارتی بھی شامل ہیں۔ اسٹیل میگنٹ کے نام سے مشہور لکشمی نارائن متل 31.1 ارب ڈالر کے مالک ہیں اور اس فہرست میں ان کا چھٹا نمبر ہے جبکہ مکیش امبانی فہرست میں 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.