29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا: ایٹمی پلانٹ کے آلات اسمگل کرنے پر پاکستانی گرفتار
جنگ نیوز -
بالٹی مور ... امریکی محکمہ انصاف کا کہناہے کہ ایٹمی پلانٹ میں استعمال ہونے والے آلات اسمگل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی کو گرفتارکر لیاگیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہناہے کہ اٹیمی پلانٹ اور پروسیسنگ میں استعمال ہونیوالے آلات غیر قانونی طور پر برآمد کرنے کے الزام میں45 سالہ پاکستانی شہری ندیم اختر کو گرفتار کرلیاگیا ہے، میر ی لینڈ کے علاقے سیلولر اسپرنگ میں رہنے والے ندیم اختر پر الزام ہے کہ وہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ2005سے گزشتہ سال مارچ تک اٹیمی پلانٹ میں استعمال ہونے والے آلات غیر قانونی طور پر پاکستان بھیجتارہا ہے ،حکام کے مطابق ندیم اختر نے زیادہ تر آلات2005اور2008 کے درمیان بھیجے ہیں۔حکام کا کہناہے کہ ندیم اختر امریکا میں کمپیوٹرکمیونیکشن کمپنی کا مالک ہے ،ندیم اختر کو کل بالٹی مور کی فیڈرل کورٹ میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت آج ہوگی۔