تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مصر : البرادعی کاآئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

جنگ نیوز -
مصر : البرادعی کاآئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

قاہرہ…مصر کے اصلاح پسند رہنما محمد البرادعی نے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، مراکش کے بادشاہ نے ملک میں آئینی اصلاحات کا وعدہ کیا ہے جبکہ سوڈان میں باغیوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔مصری ٹی وی چینل کو انٹرویو میں البرادعی نے کہا کہ مصری عوام کی خواہش پر وہ آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ضرور حصہ لینگے۔انہوں نے کہا کہ مصر میں آئنی اصلاحات کے لئے 19 مارچ کو ہونے والے ریفرنڈم میں مخالفت کا ووٹ ڈالینگے ۔ مراکش کے شاہ محمد نے قوم سے خطاب میں آئینی اصلاحات کے عزم کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ آئین کی جانج پڑتال کے لئے خصوصی کمیٹی ترتیب دی جائے گی جو جون تک اپنی تجاویز پیش کرے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.