29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
کراچی…کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں اللہ والی اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ محمد جاوید ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے،جس کی لاش کو پولیس کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔