29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی :ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے کھارادار گئو گلی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس پر مشتعل افراد نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ،جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق دو لاشوں اورایک زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔جبکہ کھارادر کے علاقے میں کشید گی پھیل گئی ۔جس پر علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری پہنچ گئی ہے ۔