29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق جی بلاک مین بلیوورڈ پر دو ڈاکوؤں نے راشد شریف اور اس کے بھائی سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا۔ انہیں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں راشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس کے بھائی کی حالت بھی نازک ہے۔