تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا،رام پرساد

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے نیپال کے چیف جسٹس رام پرساد نے کہا ہے کہ جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لئے چیف جسٹس افتخار چودھری کے کردار کو یاد رکھا جائے گا۔نیپال کے چیف جسٹس رام پرسادنے اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈیمی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق و ترقی کے لئے موثرقانونی نظام ضروری ہے اور ان کی خواہش ہے کہ جنوبی ایشیا میں مثالی قانونی نظام قائم ہو۔ انہوں نے بتایا کہ نیپال میں بھی عدلیہ کو2005 میں اس وقت پاکستان جیسی صورت حال کا سامنا رہا تھا جب نیپال کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.