29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسٹیج پروگرام اسپائیڈر مین ،ٹرن اف دی ڈارک پھر ملتوی
جنگ نیوز -
نیویارک… طویل عرصے سے نیویارک کے اسٹیج پر آنے کا منتظرمیوزیکل پروگرام"Spider-Man:Turn off the Dark" ایک بارپھر ملتوی کردیاگیاہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 65ملین ڈالر سے تیار کیا جانے والا میوزیکل پروگرام"Spider-Man: Turn off the Dark" اسی ہفتے ہوناتھا،مگر مختلف مسائل کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی جارہی ہے۔ اس پروگرام کی خاص باتBono اورThe Edge کی میوزک ہے۔گزشتہ ماہ کے دوران اسپائیڈر مین کا کردارادا کرنے والے فنکار رسی سے گرکراسپتال جاپہنچے تھے۔ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پروگرام اب جون میں ہوسکتا ہے۔