29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اور ٹیمیں بھی ہاری ہیں، پاکستان کی شکست پر واویلا درست نہیں،انتخاب عالم
جنگ نیوز -
پالی کیلے …پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں دیگر ٹیمیں بھی ہاری ہیں صرف پاکستان کی شکست پر واویلا درست بات نہیں ۔ سری لنکا کے شہر کینڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو افراتفری کا شکار نہیں ہونے دینگے۔ ناقص کارکردگی پر کامران اکمل شدید دباؤ کا شکار ہیں ،نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں شکست کا انہیں بھی احساس ہے ۔انتخاب عالم نے کہا کہ عمر اکمل کو بطور وکٹ کیپر کھلانے کا آپشن موجود ہے ،جیسے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔