29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہورہائیکورٹ:صدرکے2عہدوں کیخلاف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں چار رکنی فل بنچ نے ڈیڑھ سال سماعت کے بعد صدر زرداری کے دو عہدوں کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔صدر آصف علی زرداری اور وفاقی حکومت کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ رکھا۔ عدالت نے تین معروف قانون دانوں عبدالحفیظ پیرزادہ، ایس ایم ظفر اور عابد حسن منٹو کو عدالتی معاون مقرر کیا۔ عدالت کے روبرو پاکستان لائرز فورم ،عوامی پیپلزپارٹی اور آصف محمود ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف علی زرداری غیر جانب دار نہیں اور وہ بیک وقت آئینی اور سیاسی عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ درخواستوں میں صدر پر کرپشن کے الزامات پر ان کی نااہلی کی بھی استدعا کی گئی تھی۔