تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

منفی روئیے کے ملکوں میں پاکستان تیسرے نمبرپرآگیا، برطانوی نشریاتی ادارہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد… ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کے سروے کے مطابق منفی روئیے کے ملکوں میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ مثبت روئیے کے ملکوں میں جرمنی پہلے نمبر پر ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے سروے میں27 ملکوں کے 28ہزار619افراد سے سولہ بڑے ملکوں اور یورپی یونین کے بارے میں سوال کیا گیاجس میں لوگوں نے ان ملکوں کے بارے میں اپنے مثبت اور منفی خیالات کے بارے میں بتایا۔سروے کے نتائج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں ۔ ملکوں میں ہونیوالی مثبت اور منفی سرگرمیوں نے اس کی ریٹنگ میں کمی کی یا اسے بہتر صف میں شامل کیا،سروے میں پاکستان کو تیسرا نمبر دیا گیا ہے۔سروے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے تین ملکوں کیخلاف منفی خیالات اوسطاًایک سال میں بڑھ گئے ہیں ۔ان ملکوں میں ایران کی ریٹنگ میں2010 کے مقابلے میں تین فیصد ،شمالی کوریا کی ریٹنگ میں6پوائنٹس اور پاکستان کی ریٹنگ میں5پوائنٹس کاا ضافہ ہوا ہے۔پاکستان کیلئے مثبت خیالات17فیصد اورمنفی56فیصد ہیں ۔اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کیخلاف مغرب میں منفی خیالات بڑھے ہیں ۔برطانیہ میں یہ منفی خیالات44فیصد سے بڑھ کر68 فیصد ہوگئے ہیں ۔امریکا میں58سے75فیصداور کینیڈا میں49فیصد سے بڑھ کر67فیصد ہوگئے ہیں جبکہ ایران کیخلاف برطانیہ ،کینیڈا،امریکا اور آسٹریلیا میں منفی خیالات میں اضافہ ہواہے۔اس کے برخلاف جن ملکوں کیلئے مثبت خیالات ہیں ان میں پہلے نمبر پر جرمنی ہے ،جس کی ریٹنگ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں3فید اضافہ ہوا اور یہ62فیصد ہے،دوسرے نمبر پر برطانیہ اور تیسرے نمبر پر کینیڈا ہے۔سروے میں کہا گیا ہے مثبت رویوں والے ملکوں میں برازیل بہت تیزی سے آگے آیا ہے اور اس فہرست میں اس کا نمبر ساتواں ہوگیا ہے۔جنوبی افریقہ میں فٹبال کا ورلڈ کپ ہونے سے اس کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.