تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسلام آباد:پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، سوار3اہلکار محفوظ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ اس میں سوار تمام تین اہلکار محفوظ رہے ۔ آرمی ایوی ایشن کے ایکورئل طرز کے ایک ہیلی کاپٹر کو معمول کی پرواز کے دوران خرابی پیدا ہونے پر لہتراڑ روڈ کے قریبی علاقہ کے کھیتوں میں لینڈنگ کرنا پڑی ، اس وقت ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔لینڈنگ سے پہلے ہیلی کاپٹر کے عملہ نے ہنگامی امداد درکار ہونے کی اطلاع دی ، جس پر موقع پر فوج ، پولیس اور امدادی اداروں کی ٹیمیں فوری پہنچیں۔ حکام کے مطابق طیارے میں پیدا فنی خرابی کو دور کرکے اسے دوبارہ پرواز کے قابل بنایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.